17 صفرالمظفر 1353ھ میں قاضی ابن عباس صاحب عباسی نقشبندی کے پہلے عرس میں الحاج حافظ شاہ ابرارحسن خان صاحب نقشبندی شاہ جہانپوری (جو قاضی صاحب موصوف کے پیر بھائی تھے ) سے مرید ہوئے ۔

2 ذیقعدہ 1370ھ کو شاہ ابرار حسن صاحب نقشبندی کا انتقال ہو گیا تو اس کے بعدآپ کے خلیفہ برحق الحاج قاضی محبوب احمد صاحب عباسی نقشبندی سے بھی اکتساب فیض کیا۔ چونکہ شروع ہی سے موصوف کا رجحان سلسلہ نقشبندیہ کی طرف زیادہ تھا اسی لیے اس سلسلے میں مرید ہوئے مگر دیگر سلاسل کے بزرگوں سے بھی اکتساب فیض وبرکات کا سلسلہ جاری رکھا۔ 25 صفرالمظفر 1358ء میں عرس رضوی کے مبارک ومسعود موقع پر حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان نے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی خلافت واجازت سے سرفرازفرمایا۔