آپ کے والد گرامی حافظ عبد الرحیم صاحب حافظ قرآن، اردو خواں، واقف مسائل دینیہ، متقی، پرہیزگارتھے۔ گاؤں کے مشہور بزرگ حافظ عبد الستار صاحب سے شرف تلمذ حاصل تھا جو حضرت اشرفی میاں کچھوچھوی کے بڑے بھائی شاہ سید اشرف حسین صاحب قبلہ کچھوچھوی کے مرید تھے۔